حکومت کی بوکھلاہٹ ہر گزرتے دن بڑھتی جا رہی ہے :مریم اورنگزیب
29 اکتوبر 2018 (15:26) 2018-10-29

لاہور :مسلم لیگ (ن ) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا ، حکومت کی بوکھلاہٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتساب عدالت کے اطراف کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، ایسی کونسی چیز ہے جو عوام سے چھپائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگی کارکنان کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی غیر جمہوری عمل ہے، پی ٹی آئی کنٹینر پر چڑھی، پی ٹی وی پرحملہ کیا ہم نے ایسے اقدامات نہیں کیے تھے۔ 


ای پیپر