سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث 5اعلیٰ پولیس افسران او ایس ڈی بنا دئیے گئے
29 اکتوبر 2018 (14:57) 2018-10-29

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تناظر میں پنجاب حکومت نے مزید 5 اعلیٰ پولیس افسران کو او ایس ڈی بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تناظر میں ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے مزید 5 افسران کو او ایس ڈی بنایا گیا، او ایس ڈی بنائے جانے والے افسران میں معروف واہلہ، طارق عزیز، عبدالرحیم شیرازی، آفتاب پھلروان اور عمران کرامت بخاری شامل ہیں۔یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان عوامی تحریک نے اس معاملے میں اس وقت برسراقتدار جماعت مسلم لیگ (ن) کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور ملوث حکمرانوں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔پنجاب حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان رابطہ بھی ہوا تھا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق ہوا تھا۔


ای پیپر