فوٹوبشکریہ فیس بک

نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں: حمزہ شہباز
29 اکتوبر 2018 (11:49) 2018-10-29

لاہور: پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں۔ نیازی صاحب ہر پریس کانفرنس میں دھمکیاں دیتے ہیں یہ کس کو ڈراتے ہیں؟؟؟

لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے نیب اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کہتے ہیں شہباز شریف کو بلایا صاف پانی میں گرفتار آشیانہ میں کیا گیا، جب ان کی باری آئی تو نیب کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف نیب پراسیکیوٹر کے پاس آئیں بائیں شائیں کے سوا کچھ نہیں تھا۔

کہنے کو جمہوری حکومت ہے میں اسے جعلی حکومت کہتا ہوں، جعلی حکومت اس لیے کہتا ہو کیونکہ یہ ووٹ چوری کرکے آئے۔ عمران خان جعلی وزیراعظم ہیں ان میں اخلاقی جرات ہے تو ہیلی کاپٹر سکینڈل کا جواب دیں۔


ای پیپر