بنی گالہ تجاوزات کیس: وزیراعظم کو سب سے پہلے جرمانہ ادا کرنے کا حکم
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
29 اکتوبر 2018 (11:20) 2018-10-29

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا بنی گالہ تجاوزات کیس میں وزیراعظم کو سب سے پہلے جرمانہ ادا کرنے کا حکم۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم اپنا گھر ریگولرائز کرا کر مثال بنیں، عمران خان یہ مقدمہ لے کر خود سپریم کورٹ آئے تھے اسلیے سب سے پہلے ان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جرمانہ ادا نہ کیا تو انہیں عدالت پیش ہونا پڑے گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ سیکرٹری داخلہ نے آج تین بجے کمیٹی اجلاس طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس کی میٹنگ کی تفصیلات رجسٹرار سپریم کورٹ کو دینے کی ہدایت۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 10 دنوں میں ٹاسک پورا کرنے کا حکم دیا تھا، بدقسمتی سے کچھ حل نہیں ہوا، سب سے زیادہ گڑبڑ سی ڈی اے میں ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کل پھر ہوگی۔


ای پیپر