Murad Saeed,pdm,multan jalsa,maryam nawaz,smart lockdown
29 نومبر 2020 (20:30) 2020-11-29

 اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے  ناکام ہوچکے ہیں،گلگت بلتستان انتخابات میں ناکامی پراپوزیشن بوکھلاہٹ کاشکارہے،اپوزیشن لیڈرپہلے سخت لاک ڈان کامطالبہ کرتے رہے،لاک ڈائون کامطالبہ کرنے والے اب خودجلسے کررہے ہیں، ملک سے باہر علاج کرانے والوں نے ملک میں کوئی ڈھنگ کا اسپتال نہیں بنایا،سابق حکومت معیشت کوآئی سی یومیں چھوڑکرگئی۔

پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ جب وزیراعظم نے لاک ڈائون کا فیصلہ کیا تب بھی انہیں غریبوں کا احساس تھا،احساس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد افراد کوامداد فراہم کی گئی،حکومت نے موثر پالیسی سے کورونا کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالا،حکومت احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحقین کی مالی مددکررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈائون پالیسی کامقصدغریبوں کااحساس کرناتھا،کہ لاک ڈائون کے دوران کمزورطبقے کاخیال رکھاگیا،ہم نے ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی، مراد سعید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے  ناکام ہوچکے ہیں،پوری قوم جانتی ہے ماضی کے حکمرانوں نے ملکی مفادکیلئے کچھ نہیں کیا،سندھ حکومت نے راشن کے پیسوں کا کیا کیا؟

مراد سعید نے کہا کہ ملک سے باہر علاج کرانے والوں نے ملک میں کوئی ڈھنگ کا اسپتال نہیں بنایا،سابق حکومت معیشت کوآئی سی یومیں چھوڑکرگئی،گلگت بلتستان انتخابات میں ناکامی پراپوزیشن بوکھلاہٹ کاشکارہے،اپوزیشن لیڈرپہلے سخت لاک ڈان کامطالبہ کرتے رہے،لاک ڈائون کامطالبہ کرنے والے اب خودجلسے کررہے ہیں۔


ای پیپر