babar azam,cricket,allegations,haamza mukhtar,Pakistani people
29 نومبر 2020 (20:23) 2020-11-29

لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف خاتون کی طرف سے مبینہ گھنائونے الزامات کے بعد پاکستانی عوام سوشل میڈیا پر مسلسل اپنے سٹار کرکٹر کی حمایت میں بول رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عوام نے بابر اعظم پر لگائے جانیوالے الزامات کو عالمی سازش قرار دیا ہے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ اسی طرح سے سازش کرکے کرکٹر محمد آصف کو بھی ضائع کیا گیا کیونکہ اس جیسے ٹیلنٹ کا بائولر آج تک دنیائے کرکٹ پیدا نہیں کر سکی۔ ایک اور صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بابر اعظم پاکستان کا سٹار کرکٹر ہے جس سے ہماری کرکٹ کو بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ اگر تو خبریں سچ ہیں تو بابر اعظم کو فوراً اس کا سدباب کرنا چاہیے اور اگر جھوٹ ہیں تو انتظامیہ کو اس کا پردہ فاش کرنا چاہیے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بابر اعظم کو فوراً میڈیا پر آکر ان الزامات کا جواب  دینا چاہیے جبکہ ایک دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے الزامات کا جواب دینے کی قطعا ضرورت نہیں ہوتی۔ بابر اعظم کی سپورٹ میں آنے والے شائقین کرکٹ کی طرح بہت سے ایسے لوگ بھی آئے جنہوں نے مطالبہ کیا کہ خاتون اگر سچ بول رہی ہے تو ان کو انصاف ملنا چاہیے اور اگر بابر اعظم قصور وار ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے۔

یاد رہے کہ ایک خاتون نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پاکستانی سٹار کرکٹر بابر اعظم پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے دس سال تک انہیں شادی کا جھانسہ دیکر استعمال کیا اور ان سے پیسے لیتے رہے ۔ حتیٰ کہ انہیں کرکٹر بننے کیلئے مالی اور اخلاقی مدد بھی انہی خاتون نے کی تھی۔ 


ای پیپر