fawad ch,cannabis plant,yarn,Pakistan export
29 نومبر 2020 (18:23) 2020-11-29

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بھنگ کے پودے سے دھاگہ تیار کیا گیا ہے جس کے بعد اب 50 سے 60ملین کی ایکسپورٹ متوقع ہے۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھنگ کے پودے سے دھاگہ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اب پاکستان ایکسپورٹ سے پچاس سے ساٹھ ڈالر تک کی ایکسپورٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیگا۔ اسی طرح پاکستان گیمنگ انڈسٹری میں ترقی کر کر رہا ہے اور ویڈیو گیمز سمیت اینی میشن انڈسٹری میں ابھی تک بیس فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں گیمنگ کی انڈسٹری میں لوگوں کی تربیت کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں ٹریننگ اور سرٹیفکیشن کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اسی طرح ہماری کوشش ہے کہ الیکٹرانک ٗ کیمیکل اور زراعت کے شعبوں میں بہتری پیدا کی  جائے۔ آئندہ سال ہمیں امید ہے کہ پانچ لائسنس جاری کر  دئیے جائیں گے۔

فواد چوہدری نے خوشخبری سنائی کہ اب پاکستان کا تیار ہونے والا موبائل فون لوگوں تک پہنچے گا اور اس سلسلہ میں پہلی فیکٹری لاہور میں مکمل ہو چکی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ امریکہ اور چین  کی تجارتی جنگ سے اپنا فائدہ حاصل کریں ۔


ای پیپر