second wave,global epidemic,43 more patients died,new case reports
29 نومبر 2020 (09:50) 2020-11-29

اسلام آباد:ملک بھر میں عالمی وبا کی دوسری لہر نے پنجے گاڑ لئے جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 43 مریض جان کی بازی ہار گئے اور 2829 افراد وبا کی تصدیق کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹوں میں ملک میں عالمی وبا سے 43 مریض جاںبحق ہوگئے جبکہ 2829افراد میں مرض کی تصدیق کردی گئی۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 47390ہے جبکہ 3 لاکھ 39ہزار 810مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،3 لاکھ 95ہزار185 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

سندھ میں1 لاکھ 71ہزار595 ،پنجاب 1 لاکھ 18ہزار 511 ،کے پی 46877،اسلام آباد میں 29782،گلگت بلتستان 4637،بلوچستان میں 17101،آزادکشمیر میں 6682 ،آزادکشمیر میں 6682 کیس سامنے آچکے ہیں۔

ملک بھر میں اس موذی مرض سے تاحال 7985 اموات ہو چکی ہیں ،سندھ میں 2911،پنجاب 2979،خیبرپختونخوا 1359، اسلام آباد میں309،بلوچستان 166، گلگت بلتستان 97،آزادکشمیر میں 164مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے،286 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

ملک کے 614 ہسپتالوں میں وبا کے 2682مریض زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں تاحال 54 لاکھ 75 ہزار 508ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔


ای پیپر