Muhammad Shoaib of Pakistan won the ITFJ5 Junior Tennis Championship
29 نومبر 2020 (08:10) 2020-11-29

اسلام آباد: پاکستان کے محمد شعیب نے آئی ئی ٹی ایف جے 5 جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جیت لی.

فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے امریکہ کے روہن بیلڈے کو ہرا کر ٹایٹل اپنے نام کیا.پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے امریکہ کے روہن بیلڈے کو6_4, 6_3اور 6_2سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی.

بوائز ڈبلز فائنل میچ میں امریکہ کے روہن بیلڈے اورالیگزنڈر کرمان نے نیپال کےاروی سامراٹ ہدا اور اکی زوبین راوت کو6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ٹایٹل اپنے نام کیا.گرلزسنگلز فائنل میچ میں روس کی ارینا والیتوا نے نیپال کی ابلیشہ بستا کو 6-1 اور 6-0 سے مات دے کر ایونٹ جیت لیا.گرلز ڈبلز فائنل میچ میں نیپال کی ابیلاشہ بستا اور روس کی ارینا والیتووا نے پاکستان کی زوحہ عاصم اور روس کی ایکٹیرینا سوورووا کو 6-2، اور6-0 سے ہرا کر ٹایٹل اپنے نام کیا.

ایونٹ کے اختتام پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے فائنل میں بطور مہمان اغزاز اورطارق محمود مرتضیٰ (چیئرمین آر ڈی اے) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سلیم سیف اللہ نے پی ٹی ایف کے ساتھ تعاون پر ٹینس کے فروغ میں جنرل ٹائر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر اسپانسرز اور ٹورنامنٹ منتظمین کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان میں کھیلوں اور خاص طور پر ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لئے میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی۔


ای پیپر