طالبان کیساتھ جنگ بندی چاہتے ہیں: ٹرمپ
29 نومبر 2019 (23:47) 2019-11-29

کابل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کے ساتھ جنگ بندی چاہتے ہیں اور طالبان بھی امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں اسی لیے ان کے ساتھ امن بات چیت دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

ٹرمپ امریکی فوجیوں اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لیے سرپرائز دورے پر ریپبلکنز سینیٹرجان براسو، ایکٹنگ چیف آف اسٹاف، پریس سیکریٹری، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے ہمراہ افغانستان پہنچے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے بگرام ایئربیس پر امریکی فوجیوں اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ ملاقاتیں جاری ہیں، طالبان سے سیز فائر چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے طالبان سیزفائر نہیں چاہتے تھے لیکن اب انہیں یقین ہے کہ طالبان بھی سیزفائر چاہتے ہیں، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیل ہونے تک یا مکمل کامیابی ہونے تک امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے۔


ای پیپر