دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کےلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا:وزیراعظم
29 نومبر 2019 (23:31) 2019-11-29

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپور میں دو روزہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ، وزیراعظم عمران خان نے پاک ملائیشیاتعلقات میں مزید مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کےلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا ، مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل کےلئے دنیا اپنا کردارادا کرے۔

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ داتو مرزوکی بن حاجی یحییٰ نے ملاقات کی۔ ملائیشیانائب وزیرخارجہ نے کہا کہ کوالالمپور میں دو روزہ سربراہ کانفرنس ہورہی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا میں کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک ملائیشیاتعلقات میں مزید مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ملائیشیاے موقف کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کےلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا ، مقبوضہ کشمیر کے پر امن حل کےلئے دنیا اپنا کردارادا کرے ۔


ای پیپر