دلہن نے دلہے کا چہرہ دیکھا اور شادی سے انکار کردیا
29 نومبر 2019 (22:47) 2019-11-29

کانپور: بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہن نے پہلی بار دلہے کا چہرہ دیکھتے ہی شادی سے انکار کردیا اور تقریب سے اٹھ کرچل گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کانپور میں سچندی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی روایات کے تحت دلہا اور دلہن نے پہلی بار چہرے سے پردہ ہٹا کر ایک دوسرے کو دیکھنا تھا۔ شادی میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شریک تھے اور خوب گہما گہمی تھی، روایتی انداز میں دلہے نے دلہن کا گھونگھٹا اٹھایا جس کے بعد دلہن نے جیسے ہی دلہے کا سہرا ہٹایا تو وہ چونک گئی۔

دلہن نے کہا کہ دلہے کے چہرے کی رنگت سانولی ہے اور اس کی عمر بھی زیادہ ہے، خوبصورتی کے معیار پر پورا نہ اترنے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔تنازع کھڑا ہوا تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری طور پر پولیس کو بلایا گیا، پولیس نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دلہن سے اس کا موقف سنا، دلہن نے کہا کہ وہ یہ شادی نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس سے زبردستی کی جائے۔


ای پیپر