حقیقی تبدیلی کیلئے سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی:اسد عمر
29 نومبر 2019 (22:40) 2019-11-29

اسلام آباد: اسد عمر نے جمہوریت کا شور مچانے والوں کو کھری کھری سنا دیں ،ان کا کہنا تھا کہ اگر اقتدار میںہوں تو جمہوریت اور اقتدار سے نکل جائیں تو جمہوریت ختم ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب ہے کہ لوگوں کو ان کے حقوق ملیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی تبدیلی کیلئے سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان وزیراعظم اور تحریک انصاف کی حکومت ہے، عوام کی زندگی میں بہتری لانے کی جدو جہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی عوام کی زندگی میں بہتری نظر آنا بھی شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت یہ ہے کہ میں اقتدار میں ہوں تو جمہوریت، اور اقتدار سے نکل گیا تو جمہوریت ختم ہوگئی۔


ای پیپر