پاکستان کی 9جامعات عالمی رینکنگ میں شامل
29 نومبر 2019 (22:23) 2019-11-29

کراچی: پاکستان کی 9جامعات کی اعلی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلی تعلیم سے متعلق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی ایک اور کامیابی سامنے آئی اور گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اعلی تعلیم کیلئے فنڈز کی فراہمی کے اثرات آنا شروع ہوگئے۔کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی کی جانب سے سال 2020 کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی گئی، جاری کردہ رینکنگ کے مطابق عالمی رینکنگ میں پاکستان کی 9 جامعات کو بھی شامل کرلیا گیا۔

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی نے پاکستان کی 9سرکاری و نجی جامعات کی اعلی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے 250 جامعات میں پاکستان کی 9جامعات کو بھی شامل کیا ہے۔کیو ایس کی جانب سے ریکنگ کی ترتیب کے وقت 6 باتیں مدنظر رکھی جاتی ہیں جن میں نصاب، اساتذہ کی کارکردگی، طالب علموں کو دی جانے والی سہولیات، تعلیمی شعبہ جات اور وہ عالمی شعبے جن میں غیر ملکی طالب علموں کی بڑی تعداد دلچسپی لیتی ہے۔

جامعہ کراچی ایشیا رینکنگ 2020 میں 12 درج بندی بہتر پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی اور 251 ویں نمبر سے 239 وے نمبر پر آ گئی، جامعہ پنجاب 193 ویں نمبر جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 171 ویں نمبر پر ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی 111ویں نمبر کے علاوہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس، کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز،آغا خان یونیورسٹی،نسٹ اسلام آباد،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 9جامعات میں شامل ہیں۔


ای پیپر