لندن بریج پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، نواز شریف طبی معائنہ نہ کرا سکے
29 نومبر 2019 (21:47) 2019-11-29

  لندن : برطانیہ میں لندن بریج پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف اپنا طبی معائنہ نہ کرا سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن بریج کے قریب فائرنگ کا واقعہ سامنے ا?یا ہے، پولیس کی کارروائی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد لندن بریج کو سیل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری نے لندن بریج اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بریج ہسپتال کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔

لندن بریج میں پیش ا?نے والے واقعے کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جو چیک اپ کے لیے ہسپتال جا رہے تھے طبی معائنہ نہ کرا سکے اور چیک اپ کرائے بغیر گھر واپس لوٹ گئے۔


ای پیپر