’’ رّج کے ہونے والی’’ بیستی‘‘ .... اور خوش خوراکی ؟‘‘
29 نومبر 2019 2019-11-29

بیوی:۔

فرض کرو تمہاری ایک کروڑ کی لاٹری لگ جائے اور اُسی دن مجھے کوئی اغواء کر لے اور کروڑ تاوان مانگ لے تو کیا کرو گے... ؟؟

شوہر :۔

’’ ناممکن ‘‘ ... میری ایک د ن میں دو لا ٹریاں لگ ہی نہیں سکتیں‘‘؟

مجھے اب عام لطیفوں والے مخولیے دوست بُرے لگتے ہیں.... یعنی میں شاید لطیفہ گوئی یا صنعتِ لطیفہ سازی کا وہ پرزہ ہُوں جسے اب .... Poor Sense of Humour ... ایسے ہی لگتی ہے جیسے کوئی لطیفے کا مذاق اڑا رہا ہو .... یا لطیفے کی ’’ بیستی ‘‘ کر رہا ہو . ... ویسے اب ہمیں ... ’’ بیستی ‘‘ کی سمجھ بھی کم کم آتی ہے ۔کوئی ’’ رج کے بیستی ‘‘ کرے تو ... ’’ مزہ آتا ہے ‘‘۔میں پچاس سالوں سے اصرار کر رہا ہوں کہ اردو ادب کے بڑوں کو کچھ نئے ۔۔۔ محاورے ایجاد کر دینے چاہیں؟ اب پرانے محاورے اور Idioms بھی وہ مزہ نہیں دیتے جو نئے دور کے محاورے دلکشی پیدا کرتے ہیں گفتگو میں . ..؟ کل ایک فیس بُک کے فنکار ( گلوکار) سے ایک پروگرام میں ملاقات ہوئی ... ہم نے محبت سے پوچھا بھائی آپ نے کہاں سے گانا سیکھا... ؟!!

’’ نہانا ‘‘ ؟ وہ حیرت سے بولے ...

میں نے سر شرم سے جھکا لیا . .. موصوف منجھے ہوئے گلو کار کی طرح ... جمعے دے جمعے نہانے کے عادی تھے ... ( سوندھی سوندھی ... اٹھتی ہوئی ... تباہی تھی ؟)آپ نے سکھ والا بوسیدہ لطیفہ سن رکھا ہوگا کہ سِکھ نے کسی گلوکار سے پوچھا ....

تم کب کب نہاتے ہو ...؟!

دو تین دن بعد ... گلوکار نے جواب دیا .... اور تم گلوکار نے حیرت سے پوچھا ...

’’ جمعے دے جمعے ... جمعے دے جمعے‘‘

سِکھ نے سینا تان کے کہا ...

فیس بک نے ہمارے صحافی دوستوں کی قدرو منزلت میں خاص کمی کر دی ہے ... پہلے ہوتا تھا .. ’’ٹھاہ ‘‘ کی آواز آئی ہم نے صحافی دوستوں کو فون کرنا ... ’’ یار یہ ٹھاہ ہوا ہے ‘‘ ... کسی ٹرک کا ٹائر پھٹا ہے ...کہیں بم دھماکا ہوا ہے .. یا کسی گستاخ بیوی نے ... چھوٹی سی گستاخی پر شوہر کو تھپڑ دے مارا ہے ؟‘‘ وغیرہ وغیرہ... ( آپ آخری بات پر زیادہ توجہ نہ دیں اِس مشکل سوال کا جواب تلاش کرنے میں مگن ہو جائیں.... Its matter of routine..

تمہیں ... ’’ کھڑاک ‘‘سے کیا محسوس ہوتا ہے ... ؟!صحافی نے سنجیدگی سے پوچھا ؟’’ لگتا ہے . .. کسی سٹوڈنٹ نے استاد کی پٹائی کی ہے ؟‘‘ ( شرمندہ ہُوں یہ سچ لکھتے ہوئے شرمسار ہوں سچ اگلتے ہوئے ؟)

’’ یار مظفر... وقت بے وقت فون نہ کیا کرو . .. پہلے ہی ایڈیٹر نے بیستی کر کے کمرے سے نکالا ہے ... کہ تم دو ماہ سے کوئی پھڑکتی ہوئی ’’ بریکنگ نیوز ‘‘ نہیں لائے ... عام خبریں تو نیوز ایجنسی بھیج ہی دیتی ہے Routine میں... !‘‘ فون بند.... ( دوستوں میں یہ سب چلتا رہتا ہے )

اگر ڈاکٹر منع نہ کریں ... تو میں یقین سے کہتا ہوں شہزاد سپرا ہمیں یقین دلانے میں کامیاب ہو جاتا کہ ... انسان کو صبح 8 بجے سے شام 7 بجے کے دوران چار دفعہ کھانا کھانا چاہیے . ..؟!! اور ساتھ میں ہر بار چٹنی مختلف ہونی چاہیے ؟کھانے میں پکوڑے مرغ مسلم کے ساتھ ہو تو مزہ دو بالا ہو جاتا ہے ۔

ویسے میں اب ڈاکٹروں کے بتائے ہوئے ایسے ٹوٹکوں سے متاثر ہونا چھوڑ چکا ہوں کہ آپ کم کھائیں ... کم بولیں ... سیگریٹ سے پرہیز کریں وغیرہ وغیرہ... حال ہی میں لاہور کے سب سے سمارٹ ڈاکٹر اچانک فوت ہو گئے حالانکہ میں جب اُن کی Smartness دیکھتا تو لگا تھا سوسال سے زیادہ جیئیں گے ۔

کیونکہ .....ہم نے اچھے پہلوان کو دن میں چار دفعہ کھانا کھاتے ہوئے بلکہ خوراک کے ساتھ دنگل کرتے ہوئے دیکھا ہے ... ہم سے عمر میں اٹھارہ سال بڑھے ہیں اور ابھی بھی لاہور کے تین چار متنازعہ پلاٹوں پر اُن کی ’’ نظر ‘‘ ہے یعنی ’’ قبضہ شبضہ‘‘ کرنے کا ارادہ ہے ... بہت سے دوست ہیں جو بڑے عہدوں پر فائز ہیں .. رات لیٹ گھر جاتے ہیں بیوی سے رات تین بجے کے قریب بے عزت ہوتے ( لیٹ آنے اور کچھ دوسری وجوہات پر ) ہیں ۔ لیکن صبح تھری پیس پہن کر وقت پر دفتر میں براجمان ہو جاتے ہیں پورے رعب اور دبد بے کے ساتھ ... سنا ہے کہ جو سوتے ہیں وہ بڑے ذہین ہوتے ہیں ؟ ویسے میں کہنا چاہتا تھا کہ ذہین لوگ کم سوتے ہیں ؟!! سیگریٹ پینے والوں میں عطاء الحق قاسمی سر فہرست ہیں جس ڈاکٹر نے عطاء صاحب کو سیگریٹ پینے سے بہت زیادہ ڈرایا تھا اور جو قاسمی صاحب سے عمر میں بارہ سال چھوٹا تھا ۔اُسے فوت ہوئے بارہ سال ہو گئے ہیں ( حساب کی غلطی ہو تو معذرت... آپ کی طرح میرا بھی حساب کتاب کمزور ہے دیتے ہوئے بھول جاتا ہُوں لیتے ہوئے کبھی غلطی نہیں کرتا ) قاسمی صاحب کی انشاء اللہ سوویں سالگرہ ہم دو فرور ی کو منائیں گے ... کسی فائیو سٹار ہوٹل میں . . اگلی دفعہ پھر انشاء اللہ وہ PTV کے چیئر مین بنیں گے ؟!!ویسے انہیں میرا مشورہ ہے کہ اِ ک آدھ کالم عمران خان کے حق میں اُن کی ’’ فتوحات ‘‘ کے حوالے سے لکھیں کہ ضد اچھی نہیں ہوتی چیئرمین PTV کا عہدہ ابھی خالی ہے ۔ حالات بدلتے دیر نہیں لگتی . ..یہ میرے دو تین صحافی خوامخواہ ضِد کئے بیٹھے ہیں کہ ہم نظریاتی صحافی ہیں حالانکہ تبدیلی اچھی ہوتی ہے . .. اور نئے دوست کئی بار پرانے دوستوں سے محبت میں احسان کرنے میں کافی آگے نکل جاتے ہیں آزمائش شرط ہے ۔

شیخ جی کھاتے رہے کھاتے رہے کھاتے رہے

چھوڑ دیں کیسے وہ ترمال ، بڑی مشکل ہے

آج دعوت ہے نہاری کی مگر کیا کیجئے

آج تو آنے لگے اسہال ، بڑی مشکل ہے


ای پیپر