حسن علی کی پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کی نشاندہی
29 نومبر 2019 (18:52) 2019-11-29

لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے مشکل دن چل رہے ہیں ٗ شادی کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کھیل سکےاور آسٹریلیا کیخلاف میچز سے بھی انہیں ڈراپ کر دیا گیا اور اب اطلاع آئی ہے کہ اس کے صحت کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی کی سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیاہے۔کمر کے بعد اب ان کی پسلیوں میں بھی تکلیف کا انکشاف ہواہے۔ فاسٹ بولر قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کی غرض سے کراچی میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے ساتھ تھے۔میچ سے پہلے پسلیوں میں تکلیف کی شکایت پر ان کا اسکین کرایاگیا جس کی رپورٹ اچھی نہیں آئی۔

پیسر کی پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد فوری کھلانے کا رسک لینے کے بجائے سینٹرل پنجاب کی ٹیم انتظامیہ نے ریلیز کردیاہے تاکہ لاہور میں ان کے مزید ٹیسٹ کروائے جاسکیں۔


ای پیپر