ایڈیلیڈ ٹیسٹ :پاکستانی باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا
29 نومبر 2019 (18:29) 2019-11-29

ایڈیلیڈ ٹیسٹ :پاکستانی باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا ,پاکستان کو قدرت ہی بچا سکتی ہے،محکمہ موسمیات نے اہم خبر بھی دیدی

ایڈیلیڈ : ایڈیلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں بھی پاکستانی باﺅلرز بے بس ،آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی شاندارسنچریوں کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر302رنز بنا لئے۔میچ میں بارش کی مداخلت کے باوجود آسٹریلین بلے بازوں کے قدم نہ ڈگمگائے اور انہوں نے پاکستانی بالرز کو ایک مرتبہ پھر تختہ مشاق بناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی،پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ڈیوڈ وارنر166اورلبوشین 126رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔

پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ یاسر شاہ مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے14اوورز میں6.21کی اوسط سے 87رنز دئےے جبکہمحمد موسی نے13اوررز میں5.46کی اوسط سے 71رنز دئےے۔

جمعہ کوایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں حارث سہیل، نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور جوئے برنز نے اننگز کا آغاز کیا۔شاہین شاہ آفریدی میچ کی صبح وکٹ میں موجود نمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور شاندار اسپیل کیا جس کا صلہ انہیں جو برنز کی وکٹ کی شکل میں ملا جو صرف 4 رنز بنا سکے۔تاہم اس کے بعد شاہین کی عمدہ بالنگ کے باوجود ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی جوڑی ایک مرتبہ پھر وکٹ پر ڈٹ گئی اور پاکستانی بالرز ان کے خلاف بے بس نظر آئے۔اس دوران میچ میں وقتا فوقتا بارش کی مداخلت کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے کھیل کا تسلسل متاثر ہوا۔تاہم میچ میں بارش کی مداخلت کے باوجود آسٹریلین بلے بازوں کے قدم نہ ڈگمگائے اور انہوں نے پاکستانی بالرز کو ایک مرتبہ پھر تختہ مشاق بناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور لگاتار دوسرے میچ میں سنچری اسکور کی اور کیریئر میں 23ویں مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔دوسرے اینڈ پر موجود لبوشین بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری بنائی۔جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر302رنز بنا لئے تھے جبکہ ڈیوڈ وارنر166اورلبوشین 126رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ یاسر شاہ مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جو14اوورز میں6.21کی اوسط سے 87رنز دئےے۔محمد موسی نے13اوررز میں5.46کی اوسط سے 71رنز دئےے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہے، جس میں 'پنک بال' استعمال کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچوں دن بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


ای پیپر