وائلڈ لائف پارک میں آگ لگنے سے دس جانور ہلاک
29 نومبر 2019 (18:04) 2019-11-29

اوہائیو:امریکی ریاست اوہائیو کے ایک وائلڈ لائف پارک میں آگ لگنے سے کم از کم دس جانور ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ وائلڈ لائف پارک کے ایک گودام میں آگ بھڑک گئی۔ پورٹ کلنٹن میں واقع افریقن سفاری وائلڈ لائف پارک میں یہ واقعہ پیش آیا۔

آگ بھجانے والے عملے کے مطابق اس واقعے میں تین جراف، تین خنزیر، تین افریقی بوگو اور سپرنگبوک ہرن ہلاک ہو گئے۔ اس دوران ایک جراف اور ایک زیبرا وائلڈ لائف پارک سے فرار ہو گئے، لیکن حکام نے بعد میں ان کو پکڑ لیا۔

اس واقعے میں کسی انسانی جان کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کے حوالے مزید تفتیش جاری ہے۔


ای پیپر