عینی خالد نواز شریف بارے ٹوئٹ کرنے پر تنقید کی زد میں
29 نومبر 2019 (17:33) 2019-11-29

کراچی : گلوکارہ عینی خالد نواز شریف بارے ٹوئٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ گلوکارہ عینی خالد نے ٹوئٹر پر نواز شریف کی لندن شاپنگ مال کی تصویرشیئر کرکے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ بیماری کی دھمکی دے کر بیرون ملک چلے جائیں لیکن شاپنگ کرنا آپ کی زندگی ہو۔

تفصیلات کے مطابق عینی خالد کو نواز شریف کی تصویر شیئر کرنا اوران پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر تین سال پرانی ہے۔ بہت سارے صارفین نے عینی خالد کوان کی ناقص معلومات کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم کی تصویر پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی یہ تصویر 2016 کی لندن کے لگژری اسٹور ہیروڈز کی ہے۔ نواز شریف تین سال قبل اوپن ہارٹ سرجری کے لیے لندن گئے تھے اور صحت یاب ہونے کے بعد عیدالفطر قریب آنے کے باعث وہ اس اسٹور میں شاپنگ کرتے دیکھے گئے تھے۔


ای پیپر