مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
29 نومبر 2019 (16:59) 2019-11-29

لاہور: لاہور شہر میں برائلر کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ برقرار، مرغی کا گوشت تین روپے فی کلو مہنگا‘فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم رہی۔

تفصیلات کے مطابق برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ مرغی دو روپے اضافے کے بعد ایک سو تینتیس روپے جبکہ برائلر گوشت تین روپے اضافے سے ایک سو ترانوے روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ فارمی انڈے ایک سو چار روپے فی درجن پر مستحکم رہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت مستحکم رکھے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔


ای پیپر