دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
29 نومبر 2018 (23:41) 2018-11-29

لاہور :پاکستان ٹیم کی بہترین کارکردگی کے بعد پی سی بی کو بھی ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ، دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیم بنگلہ دیش نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سلسلے میں اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھرپور سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے، اسی لیے بنگلادیش ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا،بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم گروپ کے تمام میچز کراچی میں کھیلے گی۔

بنگلہ دیش 6 سال بعد اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے۔


ای پیپر