یکم دسمبر سے پٹرول سستا ہو گا یا مہنگا ؟وفاقی وزیر خزانہ کا دھماکہ دار اعلان
29 نومبر 2018 (22:38) 2018-11-29

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم دسمبر سے اضافہ نہیں کمی ہوگی، اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری منظور نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اوگرا کی جانب سے تیار کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری منظور نہیں کی جائے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم دسمبر سے اضافہ نہیں بلکہ کمی ہوگی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو رہا ہے، اس لیے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی ہے۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 روپے سے لے کر 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سفارش کردہ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے کیا جائے۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردہ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6روپے 21پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر، مٹی کےتیل کی قیمت میں 9روپے91پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7روپے79پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔


ای پیپر