کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد امریکہ کا پہلا ردعمل سامنے آگیا
29 نومبر 2018 (20:37) 2018-11-29

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کی جانب سے کرتارپور سرحد کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان بھارت کے بہتر تعلقات خطے کےلئے ضروری ہیں۔

جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا کرتارپور راہداری کھولنا قابل تعریف عمل ہے ‘اس اقدام سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ممکن ہے ‘جو کہ خطے کیلئے بہت ضروری ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات اعتمادسازی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں‘پاکستان بھارت کےبہترتعلقات خطے کےلئے ضروری ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا


ای پیپر