بھارتی آرمی چیف کی کشمیریوں اورپاکستان پرڈرون حملوں کی دھمکی
29 نومبر 2018 (20:19) 2018-11-29

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کشمیریوں اور پاکستان پر ڈرون حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کوڈرون سے نقصان کےلئے تیار رہنا ہوگا اور ایل اوسی پار بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی گیدڑ بھبکیاں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں‘ ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کشمیریوں اورپاکستان پرڈرون حملوں کی دھمکی دےدی ۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کشمیریوں کو ڈرون سے نقصان کےلئے تیار رہنا ہوگا، ڈرون سے ایل اوسی پار بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھارتی آرمی چیف نے جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا جنگ ڈھنڈورا پیٹ کر نہیں ہوتی، حکومت کی اجازت ملتے ہی جنگ شروع ہوجائےگی‘ ہمارا پلان تیار ہے، ضروری نہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوں، لیکن کارروائی کرسکتے ہیں۔


ای پیپر