سو100روز مکمل ہو نے پر وزیر اعظم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی
29 نومبر 2018 (18:46) 2018-11-29

اسلام آباد :وزیرا عظم عمران خان نے کرتارپور سر حد کھولنے پر بھارت سمیت پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ہم نے پر امن ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے سو روز میں مالی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے بھر پور کام کیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے سو روز میں بھر پور کام کرتے ہوئے مالی مشکالات پر قابو پا لیا ہے جب کہ کابینہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے ایسے ہی محنت جاری رکھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی سمت طے کر دی ہے، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرتار پور سرحد کھول کر ہم نے پرامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔


ای پیپر