کرتاپور جیسا رویہ پاک افغان راہدری پر بھی دکھایا جائے،اسفندیار ولی
29 نومبر 2018 (18:34) 2018-11-29

اسلام آباد:عوام نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند ہار ولی نے کہا ہے کہ کرتاپور جیسا رویہ پاک افغان راہدری پر بھی دکھایا جائے۔ کرتار پور راہداری کھولنے کا اقدام کو خوش آئند ہے ۔ اس اقدام سے کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل ہونگے اور خصوصا سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ 71برس بعد کرتارپور سرحد کھلنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی تاہم یہی رویہ پاک افغان بارڈر پر بھی اپنانا چاہئے تاکہ پشتونوں کے درمیان پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے منشور میں یہ واضح طور پر موجود ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد خطے میں معیشت کی بہتری اور دیرپا امن کے قیام کیلئے کم از کم دس راہداریاں قائم کی جائیں گی اور ہمارا گزشتہ کئی برس سے ملک کی حکومتوں سے مطالبہ چلا آ رہا ہے، خطہ کے امن کیلئے پاک افغان تعلقات میں تیزی سے بہتری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنا ہونگے ، کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد ہم افغانستان کے ساتھ بھی راہداریاں کھولنے اور تعلیمی،تجارتی،ثقافتی و دیگر سرگرمیوں کی ریاستی سطح پر سرپرستی کی توقع رکھتے ہیں۔

خیال رہے : گذشتہ روز وزیراعظم عمران خاننے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔پاکستان کی طرف سے اس فیصلے کو خبوب سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ کرتاپورا راہداری کھلنا مثبت قدم ہے پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے۔اور امن کی راہداری کھلنے سے یقینا دونوں ممالک میں خوشحالی آئے گی۔


ای پیپر