خورشید شاہ کی عمران خان کو بڑی پیشکش
29 نومبر 2018 (18:19) 2018-11-29

سکھر:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے حکومت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی عوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آو بیٹھ کر بات کریں ہم جیلوں میں ڈالنے اور کوڑے لگنے سے نہیں ڈرتے جب تک پاکستان مضبوط نہیں ہوتا بھارتی رویے میں تبدیلی نہیں آسکتی افسوس ہوا وزیراعظم جمہوری سوچ کے حامل نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار سابق اپوزیشن لیڈر نے سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان مضبوط نہیں ہوگا تب تک بھارت کا رویہ درست نہیں ہو گا ،ہم موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آو بیٹھ کر بات کریں ،کیونکہ ہم جیلوں میں ڈالنے اور کوڑے لگنے سے نہیں ڈرتے یوم تاسیس ہر جمہوری سوچ رکھنے والا کا حق ہوتا ہے،افسوس عمران خان جمہوری سوچ نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا،بھٹو نے قوم کو غربت سے نکالاموجودہ حکومت ابتدائی سو دنوں میں مہنگائی کا طوفان لائی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ یوم تاسیس ہر جمہوری سوچ رکھنے والے شخص کا دن یہ حق کوئی نہیں چھین سکتالیکن افسوس ہے کہ وزیراعظم عمران خان جمہوری سوچ رکھنے والے لیڈر نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آو مل بیٹھ کر بات چیت کریں تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے خود کہا تھ اکہ مجھے ایک دن میں جیل میں ڈالا جائے تو مر جاوں گا ،جس میں نے شاہ محمود قریشی کو کہا تھا کہ عمران خان کو ایسی بات کرنے سے روکیں جو لیڈر ایک دن جیل میں بھی نہ گزار سکے وہ قوم اور ملکی مفاد کیلئے کیا خطرات مول لے سکتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جیلوں میں ڈالنے اور کوڑے کھانے سے نہیں ڈرتے ہم نے پہلے بھی جیلیں کاٹیں ہیں۔


ای پیپر