کرتار پور کوریڈور کے بعد شاہ محمود قریشی کا بھارت کو واضح پیغام
29 نومبر 2018 (18:08) 2018-11-29

اسلام آباد :کر تاپور کوریڈور کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کبھی بھی امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے ،خطے میں پائیدار ترقی امن سے وابستہ ہے ۔

کرتارپور کوریڈور تقریب کیلئے پاکستان آنے والے بھارتی صحافیوں نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 70 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے جس میں ہمارے 75 ہزار افراد شہید ہوئے اور 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، خطے میں پائیدار ترقی امن سے وابستہ ہے، پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ممالک ہیں، دونوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پاکستان کے تمام ادارے اور جماعتیں متفق ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مشرقی اور مغربی سرحد پر امن اور بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل حل کرسکتے ہیں، بات چیت کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔


ای پیپر