سپریم کورٹ نے صنعتی کارکنوں کو 17جنوری تک ادائیگی کا حکم دے دیا
29 نومبر 2018 (15:40) 2018-11-29

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے صنعتی کارکنوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے ادائیگی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کو 17جنوری تک ادائیگی کا حکم دے دیا‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈیتھ اور میرج گرانٹس‘ اسکالر شپس کی تمام رقوم ادا کی جائیں۔

سپریم کورٹ میں صنعتی کارکنوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو 17جنوری تک ادائیگی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈیتھ اور میرج گرانٹس‘ اسکالر شپس کی تمام رقوم ادا کی جائیں، ورکر ویلفیئر فنڈز کے تحت چلنے والے اداروں کے ملازمین کو ادائیگی کی جائے۔

 جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کسی قسم کا غبن ہوا تو معاملہ نیب کو بھجوائیں گے، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اوورسیز پاکستانی عدالت میں پیش ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ حکومت کے لوگ عدالت سے آدھا سچ بول رہے ہیں۔ 


ای پیپر