فوٹو بشکریہ فیس بک

ہم علیمہ خان اسکینڈل کی منصفانہ تحقیقات چاہتے ہیں: سعید غنی
29 نومبر 2018 (15:14) 2018-11-29

کراچی: مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ علیمہ خان اسکیڈل سے عمران خان کا بھی تعلق ہے۔ ہم علیمہ خان اسکینڈل کی منصفانہ تحقیقات چاہتے ہیں۔ علیمہ خان کی طرف سے جرمانہ کی ادائیگی اقرار جرم ہے، عمران خان علیمہ خان کی صفائی دیں۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ علیمہ خان خیراتی اداروں کے لیے فنڈ اکٹھا کرتی ہیں۔ اگر معاملہ چندہ چوری کا ہے تو افسوسناک ہوگا۔ لاڈلے کے لیے الگ قانون نہیں مانیں گے۔


ای پیپر