فوٹو بشکریہ فیس بک

پروٹوکول نہ ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو معطل کر دیا
29 نومبر 2018 (11:21) 2018-11-29

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے ملک سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ میں پروٹوکول نہ ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ کو معطل اور ڈی سی او کو او ایس ڈی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی اپنے پیش رو کے نقش قدم پر چل نکلے۔ اچانک سیالکوٹ پہنچنے پر پروٹوکول نہ ملا تو ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کو معطل کر دیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ طاہر وٹو کو او ایس ڈی بھی بنا دیا۔

ادھر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے وزیر اعظم کے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے دعوے ہوا میں اڑا دیئے۔ جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کیلئے وی آئی پی پروٹوکول کا مطالبہ کر دیا، کمشنر کو خط لکھ کر ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کا اسکواڈ مانگ لیا۔


ای پیپر