سکھ رہنما کی آرمی چیف سے ملاقات پر بھارتی میڈیا کا منفی پروپیگنڈہ
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
29 نومبر 2018 (10:55) 2018-11-29

اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے سکھ رہنما گوپال چاولہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر واویلا کھڑا کردیا، جس پر پاک فوج نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف تمام مہمانوں سے ملے، بھارتی میڈیا کا گوپال چاولہ کی آرمی چیف سے دور سے لی گئی تصویر دکھانا تنگ نظری ہے۔

راہداری گیٹس پُر امن وزیٹرز کے لیے ہوتے ہیں اور یہ ہی معاملہ ہمارے ہمسائیوں کے لیے ہے، امن کے لیے پاکستان کی پہل کو پروپیگنڈے کی نظر نہیں کرنا چاہیے۔ سرحدوں پر باڑ غیر قانونی کراسنگ روکنے کے لیے خود مختار ریاست کا اقدام ہوتا ہے۔


ای پیپر