بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا رواں سال شادی کرنے کا اعلان
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
29 نومبر 2018 (10:32) 2018-11-29

ممبئی: بالی ووڈ میں شادیوں کے سیزن میں معروف اور متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی انٹری دیدی ہے اور سوشل میڈیا سٹار دیپک کلال سے رواں سال ہی شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اچانک ہی شادی کا دعوت نامہ پوسٹ کردیا جس کے مطابق وہ رواں سال کے آخر میں دیپک کلال سے شادی کررہی ہیں۔

راکھی ساونت نے شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شادی رواں سال 31 دسمبر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں انجام پائے گی جس کے بعد ممبئی میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا جہاں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان، کرن جوہر اور ریسلر گریٹ کھالی کے استقبالیے میں آنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ دیپک کلال فیملی کے ہمراہ متنازعہ ویڈیو بنانے کی وجہ سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا سٹار ہیں اور وہ آج کل بھارتی ریالٹی شو کی میزبانی کررہے ہیں۔


ای پیپر