میں تو شیخ رشید سے ہی شادی کرونگی :عائشہ عمر نے سب کو چونکا دیا
29 May 2020 (17:42) 2020-05-29

لاہور :میں تو شیخ رشید سے ہی شادی کرونگی ،ایسا کہنا تھا معروف اداکارہ عائشہ عمر کا ،ایک ٹی وی پروگرام میں پوچھے گئے سوا ل کے جواب میں عائشہ عمر نے شادی کیلئے شیخ رشید کا انتخاب کر لیا۔

معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناءاللہ طاہرالقادری اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی جس پر عائشہ عمر نے کہا کہ وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حس مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لو گ شادی اس لیے کرتے ہیں کیوں کہ انہیں بچے چاہیے ہوتے ہیں تاہم ابھی میں خود بچی ہوں اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ابھی انہیں شادی کی ضرورت نہیں جب کروں گی تو سب کو بلائوں گی۔


ای پیپر