file photo

'کورونا سے لڑنے والے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے'
29 May 2020 (12:52) 2020-05-29

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے لڑنے والے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دینی چاہیے۔

اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ترقی پزیر ممالک اور یہاں تک کہ متوسط آمدنی والے ممالک انتہائی غیر محفوظ ہیں اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر عالمی معاشی بحران کی وجہ سے دب جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ 19 کا مقابلہ کرنا اور اس سے نکلنے پر بہت پیسہ لگے گا۔


ای پیپر