file photo

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے
29 May 2020 (09:56) 2020-05-29

لاہور: گرمی کے ستائے لوگوں کیلئے خوشخبری، ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بارش کی پیش گوئی۔ پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات اور ڈی آئی خان میں بھی بادل برسیں گے۔ لاڑکانہ، نوابشاہ، حیدر آباد اور میرپور خاص میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ 50، نوابشاہ، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو، پڈعیدن اور سبی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر