Image Source : Facebook

علی وزیر اور محسن داوڑ کا کس خفیہ ایجنسی کیساتھ گٹھ جوڑ تھا ؟اہم انکشاف
29 May 2019 (22:29) 2019-05-29

راولپنڈی: پختونوں کے تحفظ کیلئے قائم کی گئی نام نہاد جماعت پی ٹی ایم کے رہنماوں علی وزیر اور محسن داوڑ کا افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کیساتھ تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔

افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے سابق سربراہ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی حمایت کرتے ہوئے امریکا سے مدد بھی مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا علی وزیر، محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کا ساتھ دے۔

نجی ٹی وی کے مطابق این ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل، محسن داوڑ اور علی وزیر وزیر ستان کو امریکی خواہش کے مطابق علاقہ بنانا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ رحمت اللہ نبیل 2010ء سے 2012ء تک افغان خفیہ ادارہ این ڈی ایس کا سربراہ رہا تھا۔

دوسری جانب محسن داوڑ کی پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی مسلسل جاری ہے اور اس نے وزیرستان میں لوگوں کو فوج کے خلاف اکسانے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔پی ٹی ایم محسن داوڑ نے شر انگیزی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی جوان وزیرستان سے زندہ واپس نہیں جائے گا، پاکستان آرمی وزیر ستان سے چلی جائے۔


ای پیپر