سائنسدانوں نے صحافی روبوٹ تیار کر لیا
29 May 2019 (21:42) 2019-05-29

بون:صحافت کو مزید آسان بنانے کے لیے روبوٹ رپورٹر تیار کر لیا گیا۔

جرمنی کے شہر بون میں گلوبل میڈیا فورم میں بطور مندوب روبوٹ رپورٹر صوفیہ نے بھی شرکت کی۔ جو رپورٹنگ سے آگے کی منصوبہ بندی کرتی نظر آئی۔مصنوعی ذہانت رکھنے میں مقبولیت پانے والی روبوٹ رپورٹر صوفیہ نے صحافی بننے کے بعد اگلے مرحلے میں ناول لکھنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ صوفیہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنے 10 منٹ کے انٹرویو میں کہا کہ وہ مستقبل میں انگریزی ناول لکھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

روبوٹ کا کہنا تھا کہ معروف امریکی ناول نگار فلپ کے ڈک انہیں سب سے زیادہ پسند ہیں اور اس نے جب کبھی ناول لکھا توسائنس فکشن ناول لکھے گی۔  صوفیہ نے فورم کے پہلے دن کی کارروائی دیکھی جبکہ مندوبین ‘‘صوفیہ’’ کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ سیلفیاں بنانے والوں کے متوجہ کرنے پر ‘‘صوفیہ’’ عام انسان کی طرح چہرے پر مختلف ردعمل کا اظہار کرتی رہی۔


ای پیپر