Image Source : Perl Car Website

پاکستان میں ایک اور 800 ccکار آنے کو تیار ،انتہائی کم قیمت
29 May 2019 (21:26) 2019-05-29

لاہور : پاکستان آٹو موبائل میں ایک اور شاہکار آنے کو ہے تیار ،جی ہاں’ پرل ‘لا رہا ہے جولائی میں 800cc کار جو مہران جیسی کار کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے تیار ، پاکستان میں مہران کی بندش کے بعد بے شمار 800 ccانجن والی کاریں متعارف کروائی گئی ہیں جس میں اب ایک نیا اضافہ ’پرل ‘کا ہے ۔

کمپنی ذرائع کے مطابق یہ کار جولائی تک پاکستان میں مہیا کر دی جائے گی ،دیکھنے میں اس کا ر کا فرنٹ سپورٹس کارسے ملتا جلتا ہے ،تصاویر میں فرنٹ سائیڈ پر فوگ لائٹس کے سپیس چھوڑی گئی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے پاکستان میں لانچ ہونے والی اس کار میں فوگ لائٹس مہیا کی جا ئینگی ،سائیڈ کے شیشوں میں لائٹس لگائی گئی ہیں اور یہ کنڑولڈ سسٹم سے حرکت کرتے ہیں ،الائے رم کے ساتھ کار کی خوبصورتی نمایاں نظر آتی ہے ،فی الحال کمپنی نے ابھی اندرونی حصہ نہیں دکھایا ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد اس کو مارکیٹ میں لایا جائے گا ۔

کار کے فیول سسٹم کی بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ تقریبا 22سے 25کلو میٹر تک اس کی رینج ہے ،کمپنی ذرائع کے مطابق ابھی اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن سابقہ آنے والی 800 ccکار یونائٹڈ براوو کی قیمت اگر 9لاکھ ہے تو پر ل کا کہنا کہ ان کی قیمت اس سے کم اور کافی بہتر ہوگی ۔

ایک دوسرے ذرائع کے مطابق شروع میں اس کی تعارفی قیمت 7سے 7.5لاکھ کے درمیان ہونے کابھی امکا ن ہے ۔


ای پیپر