ملکی معیشت کیلئے وزیر اعظم کا انقلابی اقدامات کا اعلان
29 May 2019 (20:33) 2019-05-29

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے مرکز اور صوبوں کو مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ معاشی بحران بھی ایک طرح کا موقع ہے ،جو کام پہلے نہیں ہو سکے انکو اب مکمل کیا جائیگا۔ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے مرکز اور صوبوں کو مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے ۔حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مقامی حکومتوں کا نظام متعارف کروایا ہے،اس نظام سے اختیارات کی عوام کو منتقلی میں مدد ملے گی ،اس نظام سے عوام کو ترقیاتی عمل کا حصہ بننے میں مدد ملے گی ۔

وزیر اعظم نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ فاٹا کی تیز رفتار ترقی کیلئے مالی وسائل فراہم کریں ۔اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 1837 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے جی ڈی پی کی شرح ترقی کا ہدف 4 فیصد اور آئندہ مالی سال کیلئے زراعت کی شرح نمو ساڑھے 3 فیصد، صنعتوں کیلئے 2 اعشاریہ 2 فیصد، خدمات کیلئے 4 اعشاریہ 8 فیصد مقرر کیا ہے۔


ای پیپر