Image Source : Facebook

مفتی شہباب الدین پوپلزئی نے فواد چوہدری کے قمری کلینڈر سے متعلق اہم اعلان کر دیا
29 May 2019 (18:51) 2019-05-29

پشاور :پشاور مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے فواد چوہدری کے قمری قلینڈر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کیلنڈر کیلئے شریعت کے اصول نہیں چھوڑ سکتے ،فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کیا کریں ۔

مفتی شہباب الدین پوپلزئی نے قمری کلینڈر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے اصولوں کو چھوڑا نہیں جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کریں ، بدزبانی سے ان کی اپنی ہی ذات پر فرق پڑے گا۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مزید کہا کہ وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتے،ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویز دی ہیں، ان سے نا اتفاقی دورنہ ہو تو بتایا جائے، ملک میں 2عیدوں سے انہیں بھی دکھ ہوتا ہے۔


ای پیپر