Image Source : File Photo

جنسی ہراسگی کیس ،میشا شفیع کیس کا پانسا ہی پلٹ گیا
29 May 2019 (18:25) 2019-05-29

لاہور :گلو کا ر علی ظفر جنسی ہراسگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی جس میں گواہان نے میشا شفیع کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کی طرف سے ہم نے کوئی ہراسگی کا واقعہ نہیں دیکھا ۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں علی ظفر کی طرف سے پیش ہونے والے پانچ گواہان پر میشا شفیع کے وکلا نے جر ح مکمل کر لی ،جس میں گواہان نے انکشاف کیا کہ جس ریہرسل میں ہراسگی کا الزام لگا یا گیا اس میں ہم بھی موجود تھے ،حیران کن طور پر گواہان نے عدالت میں انکشاف کیا کہ اس دن میشا شفیع آتے ہی علی ظفر سے خود گلے ملیں اور جاتے ہوئے بھی اسی انداز میں خدا حافظ کیا ۔

علی ظفر کی طر ف سے پیش ہونے والے گواہان میں دو خواتین بھی شامل تھیں ،جنہوں نے عدالت کو بتا یا کہ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایسی خبروں کا سہار ا لیا ،سٹوڈیو میں علی ظفر کی بھی موجود تھیں،انہوں نے کہا علی ظفر پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیا دہیں ۔


ای پیپر