چیئر مین نیب کا متبادل سرکار خود ڈھونڈے : آصف زرداری
29 May 2019 (18:21) 2019-05-29

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا متبادل جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے۔

 پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ پہنچے اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی ویڈیو کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے جس پر سابق صدر نے جواب میں قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے کام نہیں کرتے

ایک اور سوال کے جواب میں کہ  کیا آپ چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے ۔


ای پیپر