فوٹو بشکریہ فیس بک

مون سون سیزن میں تاخیر کی وجہ سے گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ: محکمہ موسمیات
29 May 2019 (15:56) 2019-05-29

لاہور: ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں برس پاکستان میں مون سون سیزن میں تاخیر کی وجہ سے گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ ہے۔

کراچی سمیت اندرون سندھ میں کڑاکے کی گرمی ، سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48، دادو، موہنجوداڑو، روہڑی میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب بھر میں موسم شدید گرم اور خشک، سورج آگ برسانے میں مصروف۔ لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں آج پارہ 42 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی قہر کی گرمی ، سبی، لسبیلا اور تربت میں پارہ 47 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، پشاور میں درجہ حرارت40، ڈی آئی خان میں پارہ 41 ڈگری تک جائے گا۔


ای پیپر