فوٹو بشکریہ فیس بک

محسن داوڑ نے پاک فوج پر حملے کی وجہ اور حقیقت خود ہی بیان کر دی
29 May 2019 (15:37) 2019-05-29

اسلام آباد: پی ٹی ایم ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف کھل کر سامنے آگئی، محسن داوڑ دل کی بات زبان پر لے آئے۔ خار قمر حملے کی وجہ اور حقیقت خود ہی بیان کر دی۔

محسن داوڑ نے غیر ملکی ادارے کو انٹر ویو میں کہا ان کا مطالبہ ہے کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ محسن داوڑ کے بیان سے ایک بار پھر حقیقت عیاں ہوگئی، وہ غیرملکی قوتوں کے آلہ کار ہیں، محسن داوڑ کا بیان ایسے وقت میں آیا جب شمالی وزیرستان میں امن خراب کرنے کی کوشش جاری ہے۔

پی ٹی ایم ڈاکٹر عالم نے اعتراف کیا کہ چیک پوسٹ پر حملے کے وقت محسن داوڑ مسلح تھا۔

علی وزیر 8 روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہے جبکہ محسن داوڑ خار قمر میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے مفرور ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز پی ٹی ایم کے شمالی وزیر ستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کے ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے۔


ای پیپر