فوٹو بشکریہ فیس بک

'چار ماہ تک اسلام آباد کو مفلوج رکھنے والے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہ کر سکے'
29 May 2019 (14:24) 2019-05-29

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کے لیے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا کیونکہ ڈرتا ہے نا، چور دروازے سے آیا ہے! 10 ماہ میں یہ حال ہو گیا ووٹ چوروں کا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی پر اسلام آباد انتظامیہ نے جیالوں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد کے باہر جیالے اور پولیس اہلکار آپس میں الجھ پڑے، تکرار بھی ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا ڈرتے ہیں تبدیلی والے، جیالوں کو اسلام آباد داخلے سے روکنے کیلئے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔


ای پیپر