فوٹو بشکریہ فیس بک

انٹر بینک میں ڈالر 92 پیسے سستا ہوگیا
29 May 2019 (13:10) 2019-05-29

کراچی: سٹاک مارکیٹ میں تیزی آتے ہی ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 92 پیسے سستا ہو گیا، ڈالر 150 روپے 22 پیسے سے سستا ہو کر 149 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے۔

کارباری دن کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز کی مندی کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار بہتر جا رہا ہے۔ ابھی تک مجموعی طور پر کے ایس سی 100انڈیکس میں 923 پوائنٹس کا آضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد 100انڈیکس 35873 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل کئی روز اضافہ دیکھنے کے بعد گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔

منگل کو کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج اس میں زبردست تیزی آئی ہے جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔


ای پیپر