مصر کے سابق وزیر اعظم انتقال کر گئے
29 مئی 2018 (23:18) 2018-05-29


قاہرہ:معزول صدر حسنی مبارک کے دور کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق وزیراعظم مصرعلی لطفی 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم علی لطفی قاہرہ کے ہسپتال میں انتقال کر گے ہیں۔علی لطفی 1985ء اور 1986ء کے دوران مصری پارلیمنٹ کے سپیکر اور 1989ء میں پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ وہ سابق صدر انور سادات کیدور میں وزیرخزانہ بھی رہ چکے ہیں، تاہم سب سے اہم سیاسی کردار انہوں نے حسنی مبارک کے دور میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ادا کیا۔


ای پیپر