کرپشن کے بادشاہوں نے تبلیغ شروع کر دی : سعد رفیق
29 مئی 2018 (21:59) 2018-05-29

شکرگڑھ: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کرپشن کے بادشاہ سندھ والوں نے نے اب تبلیغ کرنا شروع کر دی ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

نارووال ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 100 دن کا پلان دینے والا چوہوں اور ڈینگی سے ڈر کی پہاڑوں پر چڑھ گیا تھا یہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کی بات کرتا ہے پہلے کے پی کے کی کارکردگی بتائیں کہ 5 سالوں میں وہاں کیا کیا۔ انہوں نے ہمیں صرف ڈھائی سال حکومت کرنے کا مشکل سے وقت دیا گیا اسکے بعد کا وقت درھرنوں اور الزام تراشیوںکی نذر کر دیا گیا پہلے ہماری حکومت کو دھرنے سے گرانے کی کوشش کی گئی پھر ہمیں غدار کہا گیا جب بات نہ بنی تو ہم پر حرمت رسول ؐ کے حوالے سے الزام تراشی کی گئی ایسے مولوی جو یہ سرٹیفکیٹ بانٹنے ہیں ان کو ہم نہیں مانتے ہیں۔ ہم نے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے نہ صرف نارووال کی شکل بدلی ہے بلکہ پورا پاکستان ان کے علم سے مستفید ہوا ہے احسن اقبال سی پیک پاکستان لانے اور کام کرنے دن رات کام کیا ہے احسن اقبال راتوں کو سویا نہیں۔ احسن اقبال جتنا نارووال آئے ہیں اتنے ہی چکر چائنہ کے لگائے۔ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے ذمہ دار وہ جو لوگ ہیں جو دین کو اپنا ٹھیکے دار سمجھتے ہیں ۔ ہم اس سوچ کو تسلیم نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ ریلوے برباد ہو گیا تھا اس کو بحال کیا سی پیک آ گیا کراچی کا امن بحال کیا ہے ۔ ہمیں صرف ڈھائی سال کام کرنے دیا گیا۔ ہم نے کسی کو گالی نہیں امن سے 25 جولائی کو امن واپس ووٹ لائیں گے ۔ چوہوں سے ڈینگی سے ڈرنے والا یہ ملک کی تقدیر بدلے گی۔


ای پیپر